پاکستان - 08 جنوری 2026
الزام تراشی کے بجائے مسائل کے حل پر سیاست ہونی چاہیے، فاروق ستار
پاکستان - 07 جنوری 2026
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملکی سیاست کو الزام اور جوابی الزام سے نکال کر مشترکہ مسائل کے حل کی طرف لے جانا ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ مائنس اور پلس کی سیاست کے بجائے ڈیوائیڈ اور ملٹی پلائی کی سوچ اپنانا ہوگی تاکہ قومی ہم آہنگی کو فروغ ملے۔
انہوں نے تجویز دی کہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ پر مشتمل ایک مشترکہ فورم قائم کیا جانا چاہیے تاکہ بین الصوبائی مسائل کو مؤثر انداز میں حل کیا جا سکے۔
ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے دورۂ کراچی کا خیرمقدم کیا جائے گا، جبکہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سہیل آفریدی کو گورنر ہاؤس مدعو کریں گے، جو سیاسی روابط میں بہتری کی علامت ہے۔
دیکھیں

