کھیل - 07 جنوری 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 86 ہزار کی سطح عبور
کاروبار - 07 جنوری 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 977 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر ایک لاکھ 86 ہزار 39 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا۔
مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس نے ایک لاکھ 86 ہزار 768 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی چھو لی۔
دورانِ کاروبار انڈیکس ایک موقع پر ایک لاکھ 85 ہزار 665 پوائنٹس کی نچلی سطح تک بھی آیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 62 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دیکھیں

