پاکستان - 09 جنوری 2026
بھارت میں اقلیتوں کے خلاف منظم اقدامات، پرکاش راج کا بیان
دنیا - 08 جنوری 2026
بھارتی اداکار اور ہدایت کار پرکاش راج نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف منظم ایجنڈے کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جس سے معاشرتی تقسیم اور خوف کا ماحول پیدا ہو رہا ہے۔
پرکاش راج نے وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی ادارے ہندوتوا ایجنڈے کے تابع ہو چکے ہیں، جس کے باعث انصاف نہیں بلکہ عام شہریوں کو ریاستی اداروں سے خوف محسوس ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کے غیر قانونی رویے اور جابرانہ اقدامات عوام سے دوری پیدا کر چکے ہیں، اور آر ایس ایس بھارت کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔
پرکاش راج نے رام مندر میں پرچم کشائی کے واقعے کو بی جے پی اور آر ایس ایس کے گٹھ جوڑ کی واضح مثال قرار دیا۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بی جے پی اور آر ایس ایس آئینی تبدیلیوں اور جمہوری اقدار کو کمزور کرنے کے الزامات کی زد میں ہیں، اور مودی حکومت کے تحت اقلیتوں کے حقوق پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
دیکھیں

