سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے نئی سیاسی جماعت ’’پاکستان رائٹس موومنٹ‘‘ کا اعلان کر دیا

news-banner

پاکستان - 10 جنوری 2026

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نئی سیاسی جماعت ’’پاکستان رائٹس موومنٹ‘‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

 

 انہوں نے کہا کہ ان کی جدوجہد ایک ایسے پاکستان کے لیے ہے جہاں آمریت یا ہائبرڈ جمہوریت کی کوئی گنجائش نہ ہو۔


مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت، ووٹ کے تقدس اور عوامی حاکمیت کو یقینی بنانا ان کی جماعت کا بنیادی مقصد ہے۔

 

 انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک ایسے پاکستان کا خواب دیکھتے ہیں جو فلسطین اور کشمیر کے معاملے پر عالمی سطح پر مؤثر اور مضبوط فرنٹ لائن کردار ادا کرے۔