قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا پراسیس شروع، اسپیکر ایاز صادق کی ہدایت

news-banner

پاکستان - 12 جنوری 2026

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے لیے پراسیس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 

 انہوں نے بتایا کہ متعلقہ دستاویزات کی فراہمی کے بعد اب تعیناتی کا عمل شروع ہو رہا ہے۔

 

اسپیکر نے ایوان میں اپوزیشن لیڈر کے تعیناتی کے طریقہ کار کی وضاحت بھی کی۔

 

 دستخطوں کی تصدیق کے لیے اپوزیشن کے اراکین کو کل طلب کیا گیا ہے، جس کے بعد 14 جنوری کو شام 3 بجے اراکین کی گنتی کی جائے گی۔

 

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر رکھا ہے۔