دنیا - 15 جنوری 2026
امریکا کا بڑا فیصلہ: پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیسنگ عارضی طور پر معطل
دنیا - 15 جنوری 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 21 جنوری سے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیسنگ عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق متاثرہ ممالک کے شہری اب امیگرنٹ ویزا پروگرام کے تحت درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔
اس فہرست میں پاکستان کے علاوہ ایران، عراق، روس، افغانستان، برازیل، نائیجیریا اور متعدد ایشیائی، افریقی، یورپی اور لاطینی امریکی ممالک شامل ہیں۔
محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نئے قومی سلامتی پروگرام اور اپ ڈیٹڈ امیگریشن پالیسی کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ویزا پابندی کے دورانیے اور اس کے ممکنہ اثرات سے متعلق تفصیلی ہدایات بعد میں جاری کی جائیں گی، جبکہ متاثرہ افراد کے لیے سہولت سے متعلق اضافی اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
دیکھیں

