دنیا - 15 جنوری 2026
حیدرآباد میں مسلح ڈکیتی، ڈاکو گھر سے 20 تولہ سونا اور نقدی لوٹ کر فرار
پاکستان - 15 جنوری 2026
حیدرآباد: تھانہ بھٹائی نگر کی حدود میں مسلح ڈاکوؤں نے بڑی ڈکیتی کی واردات انجام دیتے ہوئے ایک گھر سے 20 تولہ سونا اور نقد رقم لوٹ لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق گلستانِ سجاد کے علاقے میں محمد علی نامی شہری کے گھر دو مسلح افراد داخل ہوئے اور خواتین کو یرغمال بنا لیا۔
ڈکیتی کے دوران ملزمان قیمتی زیورات اور گھر میں موجود نقد رقم سمیٹ کر فرار ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے جبکہ ملزمان کی تلاش اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
دیکھیں

