دنیا - 15 جنوری 2026
محمد صالح کا نیا ریکارڈ، میسی اور رونالڈو سے بھی تیز 100 گول کنٹری بیوشنز
کھیل - 15 جنوری 2026
قاہرہ: مصری فٹبال اسٹار محمد صالح نے اپنے شاندار بین الاقوامی کیریئر میں ایک اور تاریخی اعزاز حاصل کر لیا، جہاں انہوں نے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
افریقا کپ آف نیشنز 2025 کے کوارٹر فائنل میں آئیوری کوسٹ کے خلاف فیصلہ کن گول کے بعد محمد صالح نے مصر کے لیے اپنے مجموعی گولز اور اسسٹ کی تعداد 100 تک پہنچا دی۔
محمد صالح نے یہ سنگِ میل صرف 111 بین الاقوامی میچز میں عبور کیا، جبکہ لیونل میسی نے یہ ہدف 122 اور کرسٹیانو رونالڈو نے 136 میچز میں حاصل کیا تھا۔
قومی ٹیم مصر کے لیے صالح اب تک 65 گول اور 35 اسسٹ کر چکے ہیں، جس کے ساتھ وہ ان تینوں عالمی اسٹارز میں سب سے کم میچز میں 100 گول کنٹری بیوشنز کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
تاہم اس فہرست میں سب سے تیز رفتار ریکارڈ اب بھی برازیل کے لیجنڈ پیلے کے پاس ہے جنہوں نے یہ اعزاز 77 میچز میں حاصل کیا، جبکہ نیمار نے 94 میچز میں یہ سنگِ میل عبور کیا تھا۔
دیکھیں

