امریکی سینیٹ نے صدر ٹرمپ کو وینزویلا پر کارروائی کا اختیار دے دیا

news-banner

دنیا - 15 جنوری 2026

واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وینزویلا کے خلاف مزید اقدامات کرنے کا اختیار دے دیا۔

 

 سینیٹ میں صدر ٹرمپ کے اقدامات کو کانگریس سے مشروط کرنے والا بل 50 کے مقابلے میں 51 ووٹ سے مسترد ہو گیا۔

 

 تین ریپبلکن سینیٹرز نے تمام ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر اس بل کی مخالفت کی، جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس نے ٹرمپ کے حق میں فیصلہ کن ووٹ دیا۔

 

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ امریکہ اپنی ہی بنائی ہوئی عالمی اصولوں کو پامال کر رہا ہے۔

 

 انہوں نے مزید کہا کہ روس وینزویلا کے ساتھ طے شدہ معاہدوں کے تحت تعاون جاری رکھے گا اور امریکی یکطرفہ اقدامات کے خلاف ملک کی خود مختاری اور علاقائی وقار کا دفاع کرے گا۔