دنیا - 15 جنوری 2026
احتساب عدالت: ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن، پرویز الہٰی پر فردِ جرم عائد
پاکستان - 15 جنوری 2026
لاہور – احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی اور دیگر افراد پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
لاہور کی احتساب عدالت کے جج رانا عارف کی سربراہی میں نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان اپنے وکیل عامر سعید ران کے ہمراہ پیش ہوئے۔
دوران سماعت عدالت نے تمام ملزمان کے خلاف فردِ جرم عائد کی۔
پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، جس پر عدالت نے نیب کے گواہوں کو 29 جنوری کو طلب کر لیا۔
نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں الزام ہے کہ پرویز الہٰی اور دیگر نے گجرات میں ترقیاتی سکیموں میں کرپشن کی۔
دو نئے ملزمان کے شامل ہونے کے بعد ضمنی ریفرنس بھی دائر کیا گیا تھا۔ عدالت نے سماعت کو نیب کے گواہوں کی حاضری تک 29 جنوری تک ملتوی کر دیا۔
دیکھیں

