بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے بورڈ ڈائریکٹر نظم السلام کو عہدے سے ہٹا دیا

news-banner

کھیل - 16 جنوری 2026

 بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بورڈ ڈائریکٹر نظم السلام کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے، بی سی بی نے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کیا۔

 

بی سی بی کے مطابق حالیہ معاملات کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ کے صدر نے کھیل کے بہترین مفاد میں نظم السلام کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

 

بی سی بی نے واضح کیا کہ بنگلا دیشی کھلاڑی بنگلا دیش پریمئیر لیگ (BPL) میں حصہ لیتے رہیں گے تاکہ ٹورنامنٹ کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

 اس سے قبل، چند کھلاڑیوں نے نظم السلام کے بیان کے بعد BPL کے میچز کا بائیکاٹ کیا تھا۔