دنیا - 17 جنوری 2026
کراچی: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا سیریل ریپسٹ گرفتار
پاکستان - 17 جنوری 2026
پولیس کی ایسٹ انویسٹی گیشن ونگ ون نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے سیریل ریپسٹ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچوں کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی، جس میں مرکزی ملزمان عمران اور وقاص خان شامل ہیں۔
ایس پی انویسٹی گیشن عثمان سدوزئی کے مطابق 2020 سے 2025 کے دوران سات مقدمات درج ہوئے، جن تمام کیسز میں ڈی این اے ایک ہی شخص کا سامنے آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام متاثرہ بچوں کی عمریں 12 سے 13 سال کے درمیان ہیں، جبکہ ایک مقدمے میں ایک سے زائد افراد کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایت پر قائم خصوصی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کیا، جنہیں مزید تحقیقات کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گرفتاری پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں سے زیادتی ناقابلِ قبول ہے اور ایسے عناصر کے لیے کراچی میں کوئی جگہ نہیں۔
انہوں نے یقین دلایا کہ تمام متاثرہ بچوں کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔
دیکھیں

