دنیا - 17 جنوری 2026
بلوچستان کے طالبعلم نے کیلے کے تنے سے قدرتی فائبر تیار کرکے عالمی ایوارڈ جیت لیا
پاکستان - 17 جنوری 2026
بلوچستان کے طالبعلم محمد سرفراز نے کیلے کے تنے سے قدرتی فائبر تیار کرکے “ڈسکور نیچرل فائبر انیشی ایٹو” کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
یہ ایوارڈ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقد ہونے والی ہوم ٹیکسٹائل کی عالمی نمائش ہیم ٹیکسٹائل کے موقع پر دیا گیا، جس میں دنیا بھر کے 100 سے زائد تحقیقی، تعلیمی اداروں اور کمپنیوں نے شرکت کی۔
محمد سرفراز کے منصوبے کو اس کی ماحولیاتی اہمیت اور تجارتی صلاحیت کے باعث نمایاں پذیرائی ملی۔
باصلاحیت طالبعلم نے کیلے کے تنے سے اعلیٰ معیار کا فائبر تیار کرنے کے لیے چار سال کی مسلسل محنت کی۔
محمد سرفراز نے یہ اعزاز اپنے اساتذہ اور بلوچستان کے ہونہار نوجوانوں کے نام کیا۔
پاکستان کے اس باصلاحیت بلوچ نوجوان کی کامیابی پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔
دیکھیں

