انٹرٹینمنٹ - 18 جنوری 2026
غزہ بورڈ آف پیس پر اسرائیل کا سخت ردعمل، ٹرمپ منصوبہ مسترد
دنیا - 18 جنوری 2026
اسرائیل نے غزہ میں مجوزہ ’’بورڈ آف پیس‘‘ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اسرائیلی حکومت کی پالیسی کے خلاف ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ اس بورڈ کی تشکیل کے حوالے سے اسرائیل سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ غزہ سے متعلق کسی بھی انتظامی یا سیاسی فیصلے میں اسرائیل کو نظر انداز کرنا ناقابلِ قبول ہے کیونکہ یہ معاملات براہِ راست اسرائیلی سلامتی اور قومی مفادات سے جڑے ہیں۔
اسرائیلی وزیرِ خارجہ گڈیون سار نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے کو امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ اٹھائیں گے تاکہ اسرائیل کے تحفظات سے امریکی حکام کو آگاہ کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس پہلے ہی ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت غزہ بورڈ آف پیس کے ارکان کے ناموں کا اعلان کر چکا ہے۔
اس بورڈ کا مقصد غزہ میں سکیورٹی، انسانی امداد اور تعمیرِ نو میں ہم آہنگی پیدا کرنا اور فلسطینی اتھارٹی و مستقبل کی غزہ حکومت میں اصلاحات کو فروغ دینا ہے، تاہم اسرائیل کی مخالفت کے بعد اس منصوبے پر عملدرآمد سے متعلق سنجیدہ سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔
دیکھیں
