تازہ ترین - 22 فروری 2026
پنجابی فلم ’’لالی‘‘ نے برلن فلم فیسٹیول میں پاکستان کیلئے نئی تاریخ رقم کر دی
انٹرٹینمنٹ - 22 فروری 2026
پاکستانی سنیما کیلئے ایک تاریخی لمحہ اس وقت سامنے آیا جب برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (برلینالے) میں پہلی مرتبہ پاکستان میں بننے والی پنجابی فیچر فلم کی نمائش کی گئی۔
ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم لالی کا ورلڈ پریمیئر بھرے ہوئے ہال میں ہوا، جہاں برلن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے فلم کا شاندار استقبال کیا۔
اس موقع پر جرمنی میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔
سرمد سلطان کھوسٹ کا کہنا تھا کہ برلینالے میں پاکستان کی نمائندگی کرنا فخر اور اطمینان کا باعث ہے، اور اپنی ثقافت سے جڑی کہانی کا عالمی سطح پر سراہا جانا ایک بڑی توثیق ہے۔
فلم میں پنجاب کے مخصوص سیاہ مزاح کو نمایاں کیا گیا ہے، جو سجاول کی والدہ اور خاندان کی سربراہ سوہنی امی کے کردار کے ذریعے سامنے آتا ہے۔
کہانی کا آغاز شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں ایک گولی لڑکی کی ٹانگ میں لگ جاتی ہے اور حالات نیا رخ اختیار کر لیتے ہیں۔
پنجابی زبان کی یہ بلیک کامیڈی فلم سجاول (چنن حنیف) اور اس کی نئی نویلی دلہن زیبا (مامیا شجفر) کے گرد گھومتی ہے۔
ساہیوال کے محنت کش طبقے میں یہ افواہ گردش کرتی ہے کہ زیبا اپنے سابق منگیتر کی پراسرار موت کے بعد ایک سائے تلے زندگی گزار رہی ہے۔
برلن میں لالی کے پریمیئر نے جوائے لینڈ کی یاد تازہ کر دی، جسے ہدایت کار صائم صادق نے بنایا تھا اور جو 2022 میں کانز فلم فیسٹیول میں پیش کی جانے والی پہلی پاکستانی فلم بنی تھی۔
دیکھیں

