27 ویں ترمیم سے سپریم کورٹ کا آئین و قانون کی تشریح کا اختیار ختم: وفاقی آئینی عدالت

news-banner

پاکستان - 23 فروری 2026

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت پاکستان نے فیصلہ دیا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کا آئین اور قوانین کی تشریح کا اختیار ختم ہو گیا ہے۔

 

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ 27 ویں ترمیم سے قبل قانون اور آئین کی تشریح کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس تھا، لیکن نئی آئینی اسکیم کے تحت یہ اختیار اب وفاقی آئینی عدالت کے پاس ہے۔

 

فیڈرل آئینی عدالت نے مزید واضح کیا کہ اسے قانون سازی کی آئینی حیثیت کا جائزہ لینے کا اختیار حاصل ہے اور کسی بھی تشریحی مقدمے کا ریکارڈ منگوانے کا اختیار بھی حاصل ہے۔

 

جسٹس عامر فاروق نے یہ فیصلہ سیل ٹیکس کے مقدمے میں تحریر کیا، جس میں واضح کیا گیا کہ 27 ویں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے تشریح اور قانون سازی کے جائزے کے اختیارات ختم ہو گئے ہیں۔