پاکستان - 26 فروری 2026
یو اے ای کی پاکستان کے 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کرانے کی یقین دہانی
کاروبار - 26 فروری 2026
متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کرانے کی یقین دہانی کروا دی ہے، جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق یو اے ای پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں موجود 2 ارب ڈالر واپس نہیں لے گا۔
انہوں نے کہا کہ یو اے ای حکومت کے ساتھ ڈیپازٹس کے رول اوور پر بات چیت جاری ہے، جبکہ اس بار رول اوور کی مدت پہلے سے زیادہ طویل ہونے کا امکان ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کی بدولت پاکستان نے معاشی بحرانوں پر قابو پایا اور خارجہ محاذ پر مسلسل کامیابیاں حاصل کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج عالمی برادری میں پاکستان کے مقام اور حیثیت کو تسلیم کیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو ہر سطح پر کامیابیاں ملی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ تسلط کو ہر عالمی فورم پر اجاگر کرتا رہے گا۔
دیکھیں

