تازہ ترین - 26 فروری 2026
ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ: جنوبی افریقا کی ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شاندار شکست
کھیل - 26 فروری 2026
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔
یہ میچ بھارتی شہر احمد آباد میں کھیلا گیا، جہاں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے 50 جبکہ جیسن ہولڈر نے 49 رنز کی اننگ کھیلی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے لنگی نگیدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کگیسو ربادا اور کوربن بوش نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے 17ویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر کامیابی حاصل کرلی۔
کپتان ایڈن مرکرم نے 82 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی، جبکہ کوئنٹن ڈی کوک نے 47 اور ریان رکلٹن نے 45 رنز بنائے۔
اس فتح کے بعد سپر ایٹ مرحلے کے گروپ ون میں جنوبی افریقا 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آ گیا ہے، ویسٹ انڈیز دوسرے، بھارت تیسرے جبکہ زمبابوے چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
دیکھیں

