تازہ ترین - 26 فروری 2026
پاکستان نے تیل و گیس کی تلاش کے لیے 11 آنشور بلاکس ایوارڈ کر دیے
کاروبار - 26 فروری 2026
اسلام آباد: پاکستان نے تیل اور گیس کی تلاش میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے 11 آنشور بلاکس ایوارڈ کر دیے ہیں۔
پیٹرولیم کے معاہدوں اور تلاش کے لائسنسز پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے شرکت کی۔
ان معاہدوں کے تحت آئندہ تین سالوں میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے 8.66 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی، جبکہ 2 کروڑ 76 لاکھ روپے سماجی بہبود کے لیے مختص کیے جائیں گے۔
یہ بلاکس او جی ڈی سی ایل, پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ, مائی انرجیز, پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ اور پرائم گلوبل انرجیز کو دیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ یہ معاہدے حکومت کی مقامی وسائل کی تلاش اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی کوششوں میں اہم سنگِ میل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بلاکس پاکستان کے تیل و گیس کے شعبے کی صلاحیت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں اور حکومت تلاش کے لیے مستحکم اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سرمایہ کاری سے نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
ایوارڈ کیے گئے 11 بلاکس میں بلوچستان کے 8، سندھ کے 2 اور پنجاب کا 1 بلاک شامل ہے۔
دیکھیں

