پاکستان - 27 فروری 2026
آپریشن غضبُ للحق: ہر دشمن کو انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
پاکستان - 27 فروری 2026
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں کہا ہے کہ آپریشن غضبُ للحق کے تحت پاکستان کے خلاف سرگرم ہر دشمن کو اس کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔
ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے پاکستان کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جہاں بھی ممکن ہو اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن قائم رکھنا چاہتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی جانب سے پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کو خطرہ لاحق ہوا تو اس کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا، اور افغانستان کی جانب سے اشتعال انگیزی کا سختی سے مقابلہ کیا جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز، قوم کی دعاؤں اور حمایت کے ساتھ، ان شاء اللہ ملک کا کامیابی سے دفاع کریں گی، اور پارٹی مکمل طور پر ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
دیکھیں

