تازہ ترین - 27 فروری 2026
ٹی 20 ورلڈکپ 2026: نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے سنہری موقع
کھیل - 27 فروری 2026
کولمبو: ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے گروپ 2 کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے پاس سیمی فائنل میں پہنچنے کا سنہری موقع ہے۔
آج شام ساڑھے 6 بجے کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔
نیوزی لینڈ کی انگلینڈ پر فتح اسے براہِ راست سیمی فائنل میں پہنچا دے گی۔
شکست کی صورت میں سیمی فائنل میں جانے والی ٹیم کا فیصلہ کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا۔
پاکستان کو سری لنکا کے خلاف خاص مارجن سے جیت حاصل کرنی ہوگی تاکہ نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑ کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی جا سکے، لیکن موجودہ کارکردگی کے پیشِ نظر یہ کام نیوزی لینڈ کے لیے مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔
دیکھیں

