فریال گوہر نے جمال شاہ کے سامنے کہا: "ان سے شادی میری زندگی کا غلط فیصلہ تھا"

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 27 فروری 2026

پاکستان شوبز کی ماضی کی معروف اداکارہ فریال گوہر نے اپنی شادی اور سابق شوہر جمال شاہ کے ساتھ تعلقات پر کھل کر بات کی، جو نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں سامنے آئی۔

 

انٹرویو کے دوران فریال گوہر نے جذبات کے ساتھ اپنی یادداشتیں بیان کیں اور کہا کہ جمال شاہ کے ساتھ شادی کرنا ان کی زندگی کا ایک غلط فیصلہ تھا۔

 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح طور پر کہا کہ "میرا کبھی کچھ تھا ہی نہیں"، جس کا تعلق جمال شاہ کی غصے کی حالت میں چیزیں توڑنے کی عادت سے تھا۔

 

مذکورہ پروگرام کے کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے اور یہ جملہ ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ 

 

پروگرام میں دونوں کو ایک ساتھ مدعو کرنے پر میزبان کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

 

واضح رہے کہ فریال گوہر اور جمال شاہ کو ماضی میں شوبز کی ایک مثالی جوڑی سمجھا جاتا تھا، لیکن 1992 میں ان کے راستے جدا ہو گئے تھے۔