کھیل - 01 مارچ 2026
سی آئی اے کی خفیہ معلومات پر اسرائیلی حملہ، ایرانی قیادت کا اجلاس نشانہ بنا: امریکی میڈیا
دنیا - 01 مارچ 2026
نیویارک: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے ایرانی اعلیٰ قیادت کے ایک اہم اجلاس کا سراغ لگایا جس کے بعد اسرائیل نے حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق ایران پر کارروائی سے قبل سی آئی اے کئی ماہ سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نقل و حرکت اور ممکنہ قیام گاہوں کی نگرانی کر رہی تھی، اور وقت کے ساتھ حاصل ہونے والی انٹیلی جنس معلومات زیادہ درست ہوتی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کو اطلاع ملی تھی کہ تہران کے وسط میں واقع ایک حکومتی کمپاؤنڈ میں اعلیٰ ایرانی حکام کا اہم اجلاس منعقد ہوگا جس میں سپریم لیڈر کی شرکت بھی متوقع تھی۔
رپورٹ کے مطابق اس خفیہ اطلاع کے بعد امریکا اور اسرائیل نے حملے کے وقت میں تبدیلی کی تاکہ اجلاس کو نشانہ بنایا جا سکے۔ امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایرانی قیادت کو شدید نقصان پہنچا۔
اخبار کے مطابق یہ کارروائی امریکا اور اسرائیل کے درمیان قریبی انٹیلی جنس تعاون اور مشترکہ منصوبہ بندی کا نتیجہ تھی، جبکہ ایران ممکنہ خطرات کے باوجود مؤثر حفاظتی اقدامات کرنے میں ناکام رہا۔
دیکھیں

