وزیراعظم کے روسی دورے کے دوران پاکستان-روس بزنس فورم منسوخ

news-banner

کاروبار - 01 مارچ 2026

علاقائی کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کے باعث وزیرِاعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ روس کے دوران 4 مارچ کو شیڈول پاکستان روس بزنس فورم منسوخ کر دیا گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق فورم کی منسوخی کا باضابطہ فیصلہ کر لیا گیا ہے اور تمام متعلقہ وفود کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ 

 

اس فورم میں 100 سے زائد پاکستانی کمپنیوں کی روسی کاروباری اداروں سے ملاقاتیں متوقع تھیں، تاہم موجودہ سکیورٹی اور فضائی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

 

اب تک وزیرِاعظم کے دورے کی باضابطہ منسوخی کا اعلان نہیں ہوا، لیکن بزنس فورم کی منسوخی موجودہ حالات کے تناظر میں اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔