کھیل - 01 مارچ 2026
تحقیق: سبزیوں پر مشتمل غذا کینسر کے خطرات کم کر سکتی ہے
تازہ ترین - 01 مارچ 2026
تازہ ترین تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سبزیوں پر مشتمل غذائیں مختلف اقسام کے کینسر کے خطرات کو نمایاں حد تک کم کر سکتی ہیں۔
تحقیق کے مطابق سبزی خور افراد میں لبلبے، چھاتی، پروسٹیٹ، گردے اور خون کے کینسر کا امکان کم پایا گیا۔
تاہم ویگنز، جو گوشت کے ساتھ ساتھ ڈیری مصنوعات بھی استعمال نہیں کرتے، ان میں کینسر کے خطرات گوشت خور افراد کے برابر پائے گئے۔
یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے محققین نے یہ نتائج تین برِاعظموں سے تعلق رکھنے والے 18 لاکھ افراد کی غذا اور بیماریوں سے متعلق ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد اخذ کیے۔
محققین کے مطابق گوشت کے بغیر غذاؤں میں پھل، سبزیاں اور فائبر زیادہ مقدار میں شامل ہوتے ہیں جو صحت کے لیے نہایت مفید ہیں، تاہم ویگنز ڈیری غذاؤں میں موجود بعض حفاظتی غذائی اجزاء سے محروم رہ جاتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ سبزی خور افراد میں کینسر کا خطرہ، کینسر کی قسم کے لحاظ سے، 12 سے 31 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔
دیکھیں

