دنیا - 02 مارچ 2026
وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور رسد کی نگرانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
کاروبار - 02 مارچ 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر ایندھن کی قیمتوں اور فراہمی کی نگرانی کیلئے 19 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، دستیابی اور سٹاک پوزیشن کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ براہِ راست وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے۔
کمیٹی میں پٹرولیم و توانائی کے وفاقی وزرا، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، اوگرا سمیت توانائی شعبے کے اہم اداروں کے سربراہان شامل ہیں۔
پاکستان اسٹیٹ آئل، پارکو، سوئی سدرن گیس کمپنی اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے اعلیٰ حکام بھی اس کا حصہ ہوں گے۔
ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت کی روک تھام کیلئے انٹیلی جنس اداروں کے نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
کمیٹی پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کے معاشی اثرات کا جائزہ لے کر قلیل اور درمیانی مدت کی تجاویز پیش کرے گی تاکہ ملک میں ایندھن کی مسلسل فراہمی اور قیمتوں میں استحکام یقینی بنایا جا سکے۔
دیکھیں

