دنیا - 04 مارچ 2026
ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے ایک ارب ڈالر اے آئی فنڈ کا اعلان
تازہ ترین - 04 مارچ 2026
اسلام آباد: ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کیلئے ایک ارب ڈالر کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) فنڈ کے قیام کو ماہرین نے ملکی معیشت کے مستقبل کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
یہ اقدام حکومتِ پاکستان اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اشتراک سے متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید نے اس اقدام کو بروقت اور دور اندیش فیصلہ قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا۔
منصوبے کے تحت ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں اے آئی نصاب متعارف کرایا جائے گا، جبکہ سال 2030 تک طلبہ کیلئے ایک ہزار مکمل فنڈڈ اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی اور 10 لاکھ غیر آئی ٹی افراد کو اے آئی کی تربیت دی جائے گی۔
ماہرین کے مطابق یہ فنڈ اسٹارٹ اپس، چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار اور مائیکرو انٹرپرائزز کیلئے نئے مواقع پیدا کرے گا، جس سے جدت، روزگار اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
دیکھیں

