تازہ ترین - 16 مارچ 2026
سول اسپتال کراچی کے لیے پہلی بار توسیعی منصوبے کی منظوری، بستر 2,500 تک بڑھیں گے
تازہ ترین - 16 مارچ 2026
سول اسپتال کراچی کے لیے پہلی بار توسیعی منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت اسپتال کی گنجائش میں 500 بستروں کا اضافہ ہوگا اور کل تعداد 2,500 بستر ہو جائے گی۔
100 ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ دو 12 منزلہ ٹاورز تعمیر کرے گا اور سول اسپتال کراچی کو جدید ترین عالمی معیار کی طبی سہولیات کا مرکز بنایا جائے گا۔
یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں اسپتال کے نئے ماسٹر پلان کو بھی حتمی منظوری دی گئی۔
منصوبے کے تحت اسپتال کی 120 سالہ تاریخی عمارتیں، بشمول ملکہ وکٹوریہ بلڈنگ، محفوظ رکھی جائیں گی۔
دو ٹاورز میں الگ الگ میڈیکل اور سرجری یونٹس بنائے جائیں گے تاکہ مریضوں کو ون ونڈو کے تحت تمام طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
اس توسیعی منصوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نجی شراکت دار بھی شامل ہوں گے تاکہ اسپتال کی جدید کاری ممکن ہو سکے۔
ڈاکٹر خالد بخاری، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال، نے بتایا کہ اسپتال میں روزانہ 6 سے 7 ہزار مریض معائنے اور علاج کے لیے آتے ہیں۔
وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچو نے توسیعی منصوبے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ مریضوں کے لیے علاج کے حصول کو مزید آسان بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
دیکھیں

