پاکستان - 19 مارچ 2026
مذہب کے نام پر تشدد قبول نہیں، سازشوں کے خلاف کھڑے ہیں: علماء و مشائخ
پاکستان - 19 مارچ 2026
راولپنڈی: فقہ جعفریہ کے علماء و مشائخ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات میں قومی یکجہتی، اتحاد اور پاکستان کی استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے دوران علما نے مذہب کے نام پر تشدد کی شدید مذمت کی اور ریاستی اداروں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے دفاع وطن کے لیے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے میں پاک افواج کے کردار کو سراہا۔
علماء کرام نے کہا کہ وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، داخلی اور خارجی سازشوں کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، اور نوجوانوں کو بھی ملک کی سالمیت اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کا پیغام دیا۔
علما نے شہداء کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
دیکھیں

