دنیا - 21 مارچ 2026
افغانستان سے جنگ نہیں چاہتے، ایران پر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں: رانا ثناء اللہ
پاکستان - 21 مارچ 2026
فیصل آباد: رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا اور اس سے صرف یہ مطالبہ ہے کہ اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت عالمی سطح پر اہم مقام رکھتا ہے اور ایران پر ہونے والی جارحیت کی کھل کر مذمت کی گئی ہے۔
انہوں نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے اور عالم اسلام میں اتحاد اور امید کی علامت بن کر ابھرا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ افغانستان دوحہ معاہدے کا پابند ہے اور پاکستان نہ تو اس پر جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے اور نہ ہی اس کے کسی حصے پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے کیونکہ یہ ایک جائز اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق مطالبہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن غضب للحق دہشت گردی کے خلاف ایک انٹیلی جنس بنیادوں پر کیا جانے والا اقدام ہے، جبکہ دہشت گردوں کو افغانستان میں تربیت دی جا رہی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے 9 مئی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات کی سزائیں عدالتوں کے ذریعے دی جا رہی ہیں اور دفاعی اداروں پر حملے کیے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کو اپیل کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے احتجاج کے طریقہ کار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا پابند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہے جو قومی مفاد پر سیاسی مفاد کو ترجیح دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پورے ملک کے خلاف ہے اور تمام جماعتوں کو پاکستان کے مفاد میں یکجا ہونا چاہیے۔
دیکھیں

