اسرائیل، امریکہ اور ایران کی جنگ سب کیلئے نقصان دہ، فوری خاتمہ ضروری: چودھری شافع حسین

news-banner

کاروبار - 21 مارچ 2026

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ اسرائیل، امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ پورے خطے کے لیے نقصان دہ ہے اور اسے فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے اثرات پورے خطے پر پڑ رہے ہیں اور ایران پر قبضے کا کوئی بھی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔

 

 ان کا کہنا تھا کہ ایران کے بعد پاکستان کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، اس لیے موجودہ حالات میں امت مسلمہ کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

 

چودھری شافع حسین نے کہا کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کا پاک فوج مؤثر جواب دے رہی ہے اور سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں جبکہ شہریوں کو محفوظ رکھا جا رہا ہے۔

 

 انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو نشہ آور اشیاء دے کر خودکش حملوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، حالانکہ اسلام میں خودکش حملے حرام ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے عوامی ریلیف کے لیے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا اور امید ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

 

وزیر نے ایک نئے طیارے کے حوالے سے بتایا کہ 10 ارب روپے مالیت کا طیارہ پنجاب حکومت کی ملکیت ہے، جبکہ بلدیاتی انتخابات رواں سال یا 2027 میں متوقع ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں اور عمران خان کو جیل میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔