پاکستان - 21 مارچ 2026
ہالی ووڈ ایکشن سٹار چک نورس 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
انٹرٹینمنٹ - 21 مارچ 2026
معروف ایکشن سٹار چک نورس 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کے اہلِ خانہ نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق چک نورس کا انتقال اچانک ہوا، تاہم وہ اپنے آخری لمحات میں گھر والوں کے درمیان پُرسکون حالت میں تھے، مزید تفصیلات نجی رکھنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
چک نورس نہ صرف فلموں اور ٹی وی میں اپنے ایکشن کرداروں کی وجہ سے مشہور تھے بلکہ وہ ایک ماہر مارشل آرٹسٹ بھی تھے۔
انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی عالمی مقابلے جیتے اور بعد ازاں فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے ذریعے عالمی شہرت حاصل کی۔
ان کا معروف ٹی وی شو واکر، ٹیکساس رینجر انہیں ایک منفرد شناخت دیتا ہے، جبکہ وہ ایک سخت گیر ہیرو کے طور پر بھی جانے جاتے تھے۔
وقت کے ساتھ ساتھ ان کا نام انٹرنیٹ پر مزاحیہ انداز میں بھی مقبول ہوا، جہاں ان سے متعلق دلچسپ جملے اور کہانیاں وائرل رہیں۔
چک نورس کو ایک اداکار کے ساتھ ساتھ مضبوط شخصیت اور متاثر کن زندگی گزارنے والے انسان کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
دیکھیں

