پاکستان - 21 مارچ 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاؤن سنڈروم کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
تازہ ترین - 21 مارچ 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد اس جینیاتی حالت سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔
ڈاؤن سنڈروم ایک پیدائشی جینیاتی مسئلہ ہے، جسے ٹریزومی 21 بھی کہا جاتا ہے۔
اس میں بچوں کے خلیات میں عام 46 کے بجائے 47 کروموسوم ہوتے ہیں، جو ذہنی نشوونما میں تاخیر اور جسمانی معذوری کا باعث بنتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ہر ایک ہزار میں سے ایک بچہ اس کیفیت کا شکار ہو سکتا ہے، تاہم پاکستان میں اس کی درست تعداد کا تعین نہیں ہو سکا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈاؤن سنڈروم کے شکار بچوں میں سیکھنے، سمجھنے اور روزمرہ کاموں میں دشواری پیش آ سکتی ہے، لیکن وہ عموماً خوش مزاج اور محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔
ان بچوں کو والدین کی خصوصی توجہ، تربیت اور معاونت کے ذریعے بہتر اور خوشگوار زندگی کی طرف لایا جا سکتا ہے، جبکہ مناسب تعلیم اور جسمانی سرگرمیوں سے ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جا سکتا ہے۔
دیکھیں

