عید کے روز پشاور میں نیشنل بینک میں بڑی ڈکیتی، کروڑوں روپے لوٹ لیے گئے

news-banner

پاکستان - 21 مارچ 2026

 عید کے دن نیشنل بینک آف پاکستان کی ایک برانچ میں نقب زنی کی بڑی واردات پیش آئی، جس میں ملزمان کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ بھانہ ماڑی کوہاٹ روڈ پر پیش آیا، جہاں ڈاکو رات کے وقت بینک کی پچھلی دیوار میں سوراخ کر کے اندر داخل ہوئے۔

 

ملزمان نے ویلڈنگ سلنڈر کی مدد سے لاکر توڑا اور تقریباً ایک کروڑ 35 لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے۔

 

واقعے کے بعد پولیس اور دیگر اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کیے گئے۔

 

 حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔