ماسکو مشکل وقت میں تہران کا وفادار دوست اور قابل اعتماد شراکت دار بنے گا: پوتن

news-banner

دنیا - 21 مارچ 2026

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ماسکو اس مشکل وقت میں تہران کا وفادار دوست اور قابل اعتماد شراکت دار بنے گا۔

 

صدر پوتن نے بہار کے تہوار نوروز کے موقع پر کئی سی آئی ایس ممالک کے سربراہان کو مبارکباد دی، جن میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، قازقستان کے صدر قاسم ژومارٹ توکائوف، کرغیزستان کے صدر صدیق جاپاروف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، ترکمانستان کے صدر سردار بردیمحمدوف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزی یوف شامل ہیں۔

 

انہوں نے اپنے پیغامات میں ان ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی بلند سطح کو اجاگر کیا اور کہا کہ مفاد پر مبنی اور کثیر الجہتی روابط آئندہ بھی کامیابی سے فروغ پائیں گے۔

 

صدر پوتن نے ایران کے رہنماؤں کو بھی مبارکباد بھیجی، جن میں رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای اور صدر مسعود پزیشکیان شامل ہیں۔

 

 انہوں نے ایرانی عوام کے لیے دعا کی کہ وہ سخت حالات پر کامیابی سے قابو پائیں اور زور دیا کہ ماسکو اس مشکل وقت میں تہران کا وفادار دوست اور قابل اعتماد شراکت دار بنے گا۔