مقبوضہ کشمیر: 8 ویں سال بھی مسلمان جامع مسجد سری نگر میں نماز ادا نہ کر سکے

news-banner

دنیا - 21 مارچ 2026

بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور قابض انتظامیہ نے مسلسل آٹھویں برس کشمیری مسلمانوں کو جامع مسجد سری نگر میں نماز عید ادا کرنے سے روک دیا۔

 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی انتظامیہ نے جامع مسجد کو سیل کر کے تالے ڈال دیے اور مسجد کے اطراف بڑی تعداد میں بھارتی فورسز کے اہلکار تعینات کر دیے۔

 

کے ایم ایس کے مطابق حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق کو آج بھی گھر میں نظر بند رکھا گیا، جبکہ گزشتہ روز بھی انہیں نماز جمعہ کے لیے جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

 

کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد سے جامع مسجد سری نگر کو عید کے موقع پر بند کیا جاتا ہے۔