جنگلات ہمارے ماحول، معیشت اور شہریوں کیلئے لائف لائن ہے: مریم نواز

news-banner

پاکستان - 21 مارچ 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جنگلات کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات ماحول، معیشت اور شہریوں کے لیے لائف لائن ہیں۔

 

 انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ درخت ضرور لگائیں، چاہے اس کے سائے میں بیٹھنے کی توقع نہ ہو، اور بچے اپنے والدین اور اساتذہ کے نام پر بھی درخت لگائیں۔

 

مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے اور نئی نسل کے لیے صاف ستھرا ماحولیاتی نظام فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے شجرکاری ناگزیر ہے۔

 

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ درخت لگائیں اور سموگ کے اندھیرے ہمیشہ کے لیے مٹائیں، جنگلات اور جنگلی حیات کی حفاظت کے لیے تھرمل سینسرز کی مدد لی جا رہی ہے۔

 

 جنگلات کی حدود کے تعین کے لیے کمپارٹمنٹ لیول فارسٹ میپنگ کی جا رہی ہے، آگ کے بروقت سدباب کے لیے ڈی ٹیکشن انٹیلی جنس سسٹم فعال کیا گیا ہے، اور ہنگامی صورتحال کے لیے خصوصی ہیلپ لائن 1084 بھی قائم کی گئی ہے۔