بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کرادی گئی: جیل ذرائع

news-banner

پاکستان - 21 مارچ 2026

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ان کے بچوں سے بات کرا دی گئی۔

 

ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بیٹوں سے ٹیلی فون پر 25 سے 30 منٹ گفتگو کی، جس دوران بچوں نے والد سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

 

 

ٹیلی فونک گفتگو میں بانی کے دونوں بیٹے قاسم اور سلیمان موجود تھے، اور عمران خان بچوں سے بات کرکے خوش ہوئے۔