اسرائیل کا گریٹر منصوبہ ناکام ہوگا، صیہونی ریاست کو ذلت اور رسوائی ہوگی: شیخ رشید

news-banner

پاکستان - 21 مارچ 2026

 سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسرائیل کا گریٹر منصوبہ ناکام ہوگا اور صیہونی ریاست کو ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

شیخ رشید نے تعلیم القرآن راجہ بازار میں نماز عید ادا کی، جو راولپنڈی میں سب سے بڑا عیدالفطر اجتماع تھا، اور نماز کے بعد ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ ملک کے معاشی اور سیاسی حالات بہتر ہوں اور پاکستان کے ہر بچے کے لیے مسائل سے نکلنا ممکن ہو۔

 

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سیز فائر ہوا ہے، اور کل تک صورتحال دیکھیں گے، پاکستان کا جھنڈا بلند ہوگا، پاکستان زندہ باد۔