ایران نے 48 گھنٹے میں آبنائے ہرمز نہ کھولی تو امریکا سخت کارروائی کرے گا: ٹرمپ

news-banner

دنیا - 22 مارچ 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران 48 گھنٹے میں آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھول نہیں کرتا تو امریکا سخت کارروائی کرے گا۔

 

ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے کے خواہاں نہیں ہیں اور دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کے خلاف جاری جنگ میں اپنے شیڈول سے کئی ہفتے آگے ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دیں۔

 

امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ ایران کی قیادت ختم ہو چکی، بحری اور فضائی قوت تباہ ہو گئی ہے اور ملک کے پاس مؤثر دفاع باقی نہیں رہا۔

 

 انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران نے مقررہ وقت میں آبنائے ہرمز نہ کھولا تو امریکا ایرانی پاور پلانٹس کو نشانہ بنائے گا اور سب سے بڑے پلانٹ سے آغاز کرتے ہوئے اسے تباہ کر دے گا۔ یہ کارروائی ممکنہ رکاوٹوں کے جواب میں کی جائے گی۔

 

دوسری جانب ایرانی حکام نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد مذاکرات سے متعلق کسی بھی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے، اگرچہ پہلے بات چیت کے اشارے موجود تھے۔