سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک 39 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

news-banner

پاکستان - 22 مارچ 2026

پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک 39 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

 

خاندانی ذرائع کے مطابق ماروی ملک کو برین ہیمبرج کے باعث تشویشناک حالت میں کراچی کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھیں تاہم جانبر نہ ہو سکیں۔

 

مرحومہ کی نماز جنازہ 23 مارچ 2026 (پیر) کو سہ پہر ساڑھے 3 بجے ڈی ایچ اے فیز 8 کراچی میں ادا کی جائے گی۔

 

صدر آصف علی زرداری نے سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی، اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

 

پی پی رہنما شازیہ مری نے بھی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خبر سن کر دل انتہائی افسردہ ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں شیری رحمان اور اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتی ہیں۔

 

دوسری جانب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ماروی ملک کی وفات ایک ناقابل برداشت صدمہ ہے اور وہ سینیٹر شیری رحمان و دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔