وزیراعظم شہباز شریف کا آبی قلت، اصلاحات اور بھارتی اقدامات پر اظہارِ تشویش

news-banner

پاکستان - 22 مارچ 2026

 وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ آب کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان شدید آبی قلت کے چیلنج کا سامنا کر رہا ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلی اور گلیشیئر نظام میں ردوبدل نے پانی کی کمی کے خطرات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ صاف پانی تک رسائی بنیادی انسانی حق ہے اور آبی وسائل کے انتظام میں خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنانا نہایت اہم ہے۔

 

 حکومت قومی آبی پالیسی کے تحت متعدد اصلاحاتی اقدامات کر رہی ہے اور مستقبل کے لیے پانی کے وسائل محفوظ کیے جا رہے ہیں، جبکہ 18 چھوٹے، درمیانے اور بڑے ڈیمز پر کام جاری ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ مؤثر نہری نظام کے ذریعے پانی کے ضیاع میں 33 فیصد کمی اور استعمال میں 30 فیصد اضافہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

 ارسا آبی نظام میں شفافیت کے لیے ٹیلی میٹری سسٹم نصب کیا جا رہا ہے، جس سے دریاؤں کے بہاؤ کی نگرانی اور بین الصوبائی پانی کی تقسیم کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

 

وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی قسم کی آبی جارحیت کی سخت مذمت کرتا ہے۔