کھیل - 22 مارچ 2026
صدر مملکت کا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر اظہار تشویش
پاکستان - 22 مارچ 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ آب کے موقع پر اپنے پیغام میں بھارت کی جانب سے مشترکہ آبی وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش ظاہر کی۔
صدر نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی مذمت کرتے ہوئے ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا شیئرنگ میں خلل پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ خطے میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بناتا ہے اور بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد بحال کرے۔
صدر زرداری نے رواں سال کے عالمی یومِ آب کے موضوع "پانی اور صنف" پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صاف پانی کی عدم دستیابی کا سب سے زیادہ بوجھ خواتین اور لڑکیوں پر پڑتا ہے، اور پاکستان کے کئی علاقوں میں لوگ غیر محفوظ آبی ذرائع پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پانی کے حصول میں خواتین کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے، جبکہ صاف پانی اور نکاسیِ آب تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
پانی کی محفوظ فراہمی کو قومی ترجیح بنایا جائے اور آبی وسائل کے مؤثر انتظام کے ساتھ سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائے۔
صدر نے بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کی اہمیت اجاگر کی اور کہا کہ عوامی سطح پر چھوٹے اقدامات بھی بڑے نتائج دے سکتے ہیں، جبکہ موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث آبی وسائل پر دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے پانی کے استعمال میں احتیاط ناگزیر ہے۔
دیکھیں

