مشرق وسطیٰ تنازع: سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقات کل، اسحاق ڈار کی تصدیق

news-banner

تازہ ترین - 28 مارچ 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد تینوں وزرائے خارجہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

 

اسحاق ڈار نے بتایا کہ یہ ملاقات پہلے ترکی میں طے تھی، لیکن مصروفیات کی وجہ سے یہ اسلام آباد میں رکھی گئی۔ 

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایمانداری اور نیک نیتی کے ساتھ تنازع کے حل کی کوشش کر رہا ہے اور تمام دوست ممالک بھرپور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

 

نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور مذاکرات کی حساسیت کے باعث میڈیا میں اس پر تفصیل سے بات نہیں کی جا رہی۔

 

یاد رہے کہ امریکا نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کے ذریعے ایران کو 15 نکاتی فارمولہ پیش کیا تھا، جسے ایران نے تصدیق کی اور پھر اپنا جواب پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچایا۔