امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں زبردست کمی، نئے سروے کے نتائج سامنے

news-banner

دنیا - 28 مارچ 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

 

 امریکی نیوز چینل کی جانب سے کیے گئے حالیہ سروے کے مطابق 59 فیصد عوام صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں۔

 

سروے میں مہنگائی پر ٹرمپ کی کارکردگی کو 71 فیصد عوام نے مسترد کیا، جبکہ معیشت کے حوالے سے 66 فیصد افراد نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

 

خارجہ پالیسی پر بھی صدر ٹرمپ کو عوام کی مخالفت کا سامنا رہا، 62 فیصد نے ان کی کارکردگی ناپسند کی، اور ایران سے متعلق پالیسی پر 64 فیصد عوام نے تحفظات ظاہر کیے۔

 

یہ سروے 20 سے 23 مارچ 2026 کے دوران کیا گیا۔