دنیا - 28 مارچ 2026
بھارتی حکومت نے ایس 400 اور دیگر دفاعی منصوبوں کے لیے 25 ارب ڈالر کی منظوری دے دی
دنیا - 28 مارچ 2026
نئی دہلی: بھارت کی دفاعی خریداری کونسل نے تقریباً 25 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ان منصوبوں میں درمیانے درجے کے ٹرانسپورٹ طیارے، روسی ساختہ S-400 فضائی دفاعی نظام، اور بغیر پائلٹ حملہ آور طیاروں کی خریداری شامل ہے۔
بھارتی حکومت کے مطابق منظوری شدہ منصوبوں میں بھارتی فوج کے لیے ایئر ڈیفنس ٹریکڈ سسٹم، آرمر پیئر سنگ ٹینک ایمونیشن، ہائی کیپیسٹی ریڈیو ریلے سسٹم، دھنوش گن سسٹم، اور رن وے انڈیپینڈنٹ ایریل سرویلنس سسٹم بھی شامل ہیں۔
بھارتی فضائیہ کے لیے درمیانے درجے کے ٹرانسپورٹ طیارے، طویل فاصلے تک مار کرنے والے S-400 میزائل سسٹم، بغیر پائلٹ حملہ آور طیارے اور Su-30 طیاروں کے انجن کی اوورہالنگ کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
مزید براں، بھارتی کوسٹ گارڈ کے لیے ہیوی ڈیوٹی ایئر کشن وہیکلز کی خریداری کی منظوری بھی شامل ہے۔
دیکھیں

