ایران جنگ آسان بتانے پر جے ڈی وینس نے نیتن یاہو کو تنبیہ کی: برطانوی میڈیا

news-banner

دنیا - 28 مارچ 2026

لندن: برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان پیر کو ٹیلیفونک گفتگو میں شدید تناؤ دیکھا گیا۔

 

رپورٹس کے مطابق وینس نے نیتن یاہو کو ایران میں رجیم تبدیلی کے امکانات پر حد سے زیادہ خوش فہمی ظاہر کرنے پر تنبیہ کی۔

 

 امریکی نائب صدر نے کہا کہ نیتن یاہو نے ٹرمپ کو ایران جنگ اور رجیم چینج آسان دکھایا، لیکن حقیقت اس کے برعکس تھی اور ٹرمپ کے لیے پیش کیے گئے خواب پورے نہیں ہوئے۔

 

ذرائع کے مطابق نیتن یاہو نے سابق صدر ٹرمپ کو یقین دلایا تھا کہ ایران میں جنگ اور رجیم چینج آسان ہوگی، تاہم جے ڈی وینس اسرائیلی دعوؤں کی حقیقت سے بخوبی واقف تھے۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق ٹیلیفون کال کے ایک دن بعد اسرائیلی میڈیا نے غلط رپورٹ چلائی کہ وینس نے فلسطینیوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد کے حوالے سے نیتن یاہو کو جھاڑ پلائی۔

 

 وائٹ ہاؤس نے شبہ ظاہر کیا کہ یہ کہانی جے ڈی وینس کو بدنام کرنے کے لیے گھڑی گئی۔

 

رپورٹس کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے باوجود ایرانی رجیم کی اقتدار پر گرفت مزید مضبوط ہوئی ہے، اور جے ڈی وینس ایران جنگ ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی قیادت کر رہے ہیں۔