پاکستان - 31 مارچ 2026
اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 5 ملزمان گرفتار
پاکستان - 31 مارچ 2026
اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی عمریں 20 سے 21 سال کے درمیان ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
یہ ملزمان قتل کے واقعے میں ملوث تھے اور انہیں شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔
گرفتار ہونے والے ملزمان کچھ عرصہ قبل جیل سے رہا ہوئے تھے۔
معلوم ہوا ہے کہ معروف بزنس مین عامر اعوان کو گھر کے اندر، بیوی اور بچوں کی موجودگی میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔
مقتول عامر شہزاد کے قتل کا مقدمہ اہلیہ کی مدعیت میں تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج ہے۔
دیکھیں

