دنیا - 31 مارچ 2026
یکم اپریل سے جامعات میں فزیکل کلاسز بحال کرنے کی ہدایت
پاکستان - 31 مارچ 2026
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ملک بھر کی تمام جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں کو یکم اپریل 2026 سے فزیکل کلاسز دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
یہ فیصلہ 10 مارچ 2026 کو جاری کیے گئے کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت سے متعلق اقدامات کے تسلسل میں کیا گیا ہے۔
تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ پالیسی اور حفاظتی و انتظامی اقدامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔
دیکھیں

