سندھ میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع، ہفتے میں دو دن تعطیل کا اعلان

news-banner

پاکستان - 31 مارچ 2026

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا۔

 

انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق کیا گیا ہے، جس پر محکمہ تعلیم سندھ مکمل عملدرآمد کرے گا۔

 

کفایت شعاری اقدامات کے تحت صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں میں ہفتے میں دو دن تعطیل ہوگی، جس کے تحت ہفتہ اور اتوار کو چھٹی رہے گی۔

 

وزیر تعلیم کے مطابق ہفتہ کی تعطیل کا فیصلہ حکومت کے آئندہ احکامات تک برقرار رہے گا۔

 

سید سردار علی شاہ نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر اساتذہ، طلبہ اور والدین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب کی مشترکہ کاوشیں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔